اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی نسلی کشی کا مشورہ دینے والے پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

0 3

تل ابیب: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

عفر کاسف نے فلسطینیوں کے قتل عام کے مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسرعزی رابی نے اسرائیلی حکومت کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کو بھوک یا نسل کشی سےختم کریں۔

عفر کاسف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جنگی جرائم پراکسانے والے اسرائیلی پروفیسرزکوبرطرف کیاجائے، پروفیسر عزی رابی جیسےافرادکو اسرائیلی حکومت سزادے۔

واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاد اکثریت رکھنے والی جماعت سے ہے اور وہ اکثر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔

عفر کاسف نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.