فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا

0 4

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا آغاز 26 اکتوبر سے ہورہا ہے، ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی 18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلوز، لاڑکانہ ریجن، ملتان ریجن، پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں 22 سے 26 اکتوبر 2023 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دینے والی کراچی وائٹس اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بلند ترین مقام پر ہے کیونکہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ایسا ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر میں بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کیلئے تیار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہم کھلاڑیوں کو بہترین ممکنہ پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، یہ کھلاڑی ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ہونگے۔

عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم نے ایک کامیاب چیمپئنز ون ڈے کپ کا مظاہرہ کیا، ہم اپنے ڈومیسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں اور قائداعظم ٹرافی کا کامیاب انعقاد اس عزم کا مرکز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.