نادرا کا ڈیٹا ملنے کے بعد ایف بی آر میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی

0 3

ایف بی آر کو نادرا کا ڈیٹا ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔

ملی معلومات کے مطابق پراپرٹی، بینک بیلنس، بیرون ملک سفر کے اخراجات کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ بڑھایا جارہا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 13.7 فیصد پر لے جانے کیلئے نادرا کو ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی اگلے مالی سال سے ہوگی، زرعی آمدن پر ٹیکس کو وفاقی انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ کے معاملے پر ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
۔۔
معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

واشنگٹن میں ڈائریکٹرآئی ایم ایف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پینشن کی ذمہ داری پاکستان کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے، وفاقی حکومت کے اخراجات کا حجم بھی کم کیا جا رہا ہے، امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا چاہتے ہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہوگی۔

واشنگٹن میں جی 24 وزرا اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے زیادہ بوجھ کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں پرمل کر کام کریں۔

واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے موقع پر وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سٹی بینک کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں توانائی، پنشن اور حکومت کے رائٹ سائزنگ شعبوں میں اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کی سربراہی پاکستانی وفد واشنگٹن میں موجود ہے، بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹوں میں رسائی حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.