چین اور بھارت کا متنازعہ سرحد پر گشت کے معاہدے پر اتفاق

0 6

چین اور بھارت سرحدی کشیدگی کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے، چین اور بھارت کا متنازعہ سرحد پر گشت کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔

دونوں ممالک کے فوجی دستے لائن آف ایکچوئل کنٹرول سرحد پر مشترکہ گشت کریں گے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق سرحدی تنازع کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے، سرحدی تنازع کے حل کیلئے جلد عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر فوجیوں کو ہٹانے کی جانب لے جائے گا، وزیراعظم نریندر مودی کی ماسکو میں برکس سمٹ کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ متنازعہ سرحد پر 2020ء میں چین اور بھارت کے فوجیوں کی شدید جھڑپ ہوئی تھی، 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.