حزب اللہ نے نیتن یاہو کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

0 3

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر پچھلے دنوں ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جاری رہنے تک مذاکرات سے صاف انکار کر دیا۔

حزب اللہ کے میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

محمد عفیف نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگچہ پچھلی بار ہمارے ہاتھ آپ تک نہ پہنچ سکے لیکن ہمارے درمیان میدانِ جنگ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران ہمارے کچھ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا اور اب ان کی خیریت کا وہی ذمہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حزب اللہ نے کسی اسرائیلی فوجی کو گرفتار نہیں کیا لیکن اب قریب آگئے ہیں، دشمن کے اسیر ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

پریس کانفرنس میں محمد عفیف نے تردید کی کہ القرد الحسن ایسوسی ایشن حزب اللہ کو ہتھیار یا مالی مدد فراہم کرنے میں ملوث نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی تصدیق کی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ردعمل میں حملے کو حزب اللہ کی سنگین غلطی قرار دیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.