لارنس بشنوئی کو الیکشن لڑنے کیلیے ٹکٹ کی پیشکش

0 3

گینگسٹر لارنس بشنوئی کو ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات 2024 میں حصہ لینے کیلیے سیاسی جماعت نے ٹکٹ کی پیشکش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر بھارتیہ وکاس سینا کے صدر سنیل شکلا نے سابرمتی جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام خط میں ان کا موازنہ ’بھگت سنگھ‘ سے کیا۔

سنیل شکلا نے خط میں لکھا کہ لارنس بشنوئی کی سیاست میں آمد سے اہم تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہمیں مہاراشٹر اسمبلی کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ اتر بھارتیہ وکاس سینا کا ہر کارکن اور عہدیدار آپ کی مہم چلانے کیلیے تیار ہے‘۔

’ہم آپ کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ ایک ایسے مقصد کیلیے سرگرم ہیں جو ہماری پارٹی کی اقدار سے ہم آہنگ ہے۔ ہماری جماعت آپ کی جیت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔‘

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات 20 نومبر کو ہونے والے ہیں جبکہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

الیکشن کی تیاری کے دوران پونے پولیس نے کار سے بڑی رقم صبط کی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے الزام عائد کیا کہ شیوسینا کے ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے کے موجودہ ایم ایل اے کی کار سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے پیر کی شام کو معمول کی چیکنگ کے دوران شیواپور ٹول بوتھ پر کار سے بھاری رقم برآمد کی۔

پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.