اسرائیلی جنگ کی وجہ سے فلسطینی ریاست 70 سال پیچھے چلی گئی، اقوام متحدہ

0 3

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کی وجہ سے فلسطینی ریاست 70 سال پیچھے چلی گئی، یو این نے تباہی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کی تباہی سے متعلق اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی ہے، یواین ڈی پی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال غزہ میں غربت کی سطح 90 فیصد سے تجاوز کرجائے گی، غزہ پراسرائیل کی جنگ نے صحت اور تعلیم جیسے شعبے میں ترقی کو 70 سال پیچھےدھکیل دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی معیشت بالکل ختم ہوچکی ہے، بےروزگاری 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اسرائیل غزہ میں 87 فیصد رہائشی یونٹس، 80 فیصد کمرشل یونٹس تباہ کرچکا۔

اسرائیلی بمباری سے 68 فیصد کاشت کے قابل زمین اب ختم ہوچکی ہے، اسرائیل 87 فیصد اسکولوں اور 68 فیصد روڈ نیٹ ورکس تباہ کرچکا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں مجموعی طور پر 36 اسپتال تھے جن میں سے17 جزوی فنکشنل ہیں۔

یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ پر 75 ہزار ٹن سے زائد بارود برسا چکا ہے، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہی کا تخمینہ تقریباً 33 بلین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.