بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی

افغانستان کی ٹیم 662 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی

0 46

ڈھاکہ(شوریٰ نیوز) بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی،افغانستان کی ٹیم 662 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی،بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، ہفتہ کو ٹیسٹ کے چوتھے روز افغانستان کی ٹیم 662 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔رحمت شاہ 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے چار اور شریف اسلام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نجم الحسین شانتو کو میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.