حزب اللہ نے تل ابیب کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا

0 4

لبنان سے مارا گیا ایک بیلسٹک میزائل کامیابی کے ساتھ تل ابیب سے ٹکرایا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، میزائل کے ٹکرانے کے بعد تل ابیب میں شدید دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔ صیہونی ذرائع کے مطابق، مذکورہ میزائل ٹکرانے کے وقت، سائرن نہیں بجا اور الرٹ سسٹم ناکام رہا۔

اس کے علاوہ حزب اللہ نے جبل الشیخ میں واقع فوجی اڈے پر بھی درجنوں راکٹ برسائے۔ حزب اللہ کے مجاہدوں نے صیہونی جیٹ فائٹروں کو بھی علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

زرعیت، شومیرا اور خلہ وردہ میں صیہونی بستیوں پر بھی مجاہدوں نے بھاری گولہ باری کرکے متعدد صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے مقبوضہ سرزمینوں کے شمالی علاقے میں واقع یفتاح اور مقبوضہ جولان مین جنوبی کیلع اور یوآف فوجی اڈوں پر بھی راکٹ برسائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے صیہونی فوجیوں نے لبنان میں زمینی جارحیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حزب اللہ کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جسے صیہونی حکام چھپا رہے ہیں اور اسرائیل میں پہنچنے والے ہر طرح کے نقصان کی خبر کو نشر کرنے والے رپورٹر یا نیوز چینل کو شدید ‎سزا دے رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.