برکس سربراہ اجلاس، ایران سے اہم معاہدے، سعودی عرب کا اسٹیٹس واضح کیا جائے گا

0 6

 

قازن: برکس کا سربراہ اجلاس آج سے تاتارستان میں شروع ہوگا، جس میں ایران سے اہم معاہدے ہوں گے اور سعودی عرب کا اسٹیٹس واضح کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق برکس تنظیم کا اجلاس آج سے روس کے نیم خود مختار علاقے تاتارستان میں شروع ہو رہا ہے، رکن ممالک کے علاوہ 32 ملکوں کے وفود بھی اس میں شریک ہوں گے۔

 

قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان ’’عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سیکیورٹی مضبوط بنانا‘‘ طے کیا گیا ہے، 2 ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔

 

اجلاس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے، جب کہ سعودی عرب کے اسٹیٹس کو بھی واضح کیا جائے گا۔ برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل اس تنظیم میں مصر، متحدہ عرب امارات، ایران، ایتھوپیا بھی شامل ہو چکے ہیں۔

 

برکس کے رکن ملکوں کی مشترکہ جی ڈی پی 60 کھرب ڈالر ہے، جو دنیا کے جی ڈی پی کا ساڑھے 37 فی صد بنتی ہے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.