چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے

0 4

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرمنٹ سے قبل چیمبر ورک پر چلے گئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے جب کہ چیف جسٹس کے چیمبر ورک پر جانے کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور نئےچیف جسٹس کے تقررکیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی،نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.