اسرائیلی وزرا کی جنگ کے بعد غزہ میں نئی آباد کاری کرنے کی شرانگیزی

0 4

اسرائیلی وزراء نے جنگ کے بعد غزہ میں نئی آباد کاری کرنے کی شرانگیزی پھیلا دی۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے بستیوں کی آباد کاری سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران عندیہ دیا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد حکومت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بستیاں بسانے کا کام دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ شدت پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئيل سموترچ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنا ضروری ہے، غزہ میں بستیاں قائم کئے بغیر امن ہرگز نہیں ہو گا۔

مذکورہ کانفرنس کی منتظم تحریک کا مقصد غزہ کی پٹی کو حماس کی حکومت سے آزاد کرانے کے بعد وہاں اسرائیلی بستیاں قائم کرنا ہے، سموترچ کے مطابق غزہ اسرائیل کی سرزمین کا ایک حصہ ہے، بستیوں کی آبادی کے بغیر وہاں امن نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ ان دونوں وزرا کی جانب سے پہلے بھی ایسے بیانات آتے رہے ہیں جن کو یورپی یونین اور امریکا تک نے نسل پرستی اور نفرت انگیزی پر مبنی قرار دیا، ان وزراء نے ماضی میں کہا تھا کہ حماس پر قابو پانے کے لئے غزہ کی آبادی کو بھوکا رکھا جائے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.