امریکا: صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع

0 3

امریکا کے صدارتی اور دیگر انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت امریکا کی مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہوگئی۔

ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں آج سے ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو، اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔

امریکا میں عام انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے، صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.