لبنان: بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دہشتگرد صیہونی فوجیوں کی شدید بمباری

0 4

دہشتگرد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران گیارہ مرتبہ بیروت کے علاقے ضاحیہ پر گیارہ حملے کئے ہیں جن میں ایک حملہ بیروت ایئرپورت کے قریب کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے لبنان کے عوام کے خلاف اپنی بربریت کے سلسلے میں ایک بار پھر اس ملک کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

لبنانی ذرائع نے صیہونی غاصب افواج کی طرف سے بیروت کے جنوبی مضافات میں وسیع بمباری کی اطلاع دی ہے۔ اس کے علاوہ صہیونیوں نے شبعا کے علاقے پر 2 حملے کیے۔

لبنان کے جنوبی علاقوں کو بھی صیہونی فضائیہ اور توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مشرقی لبنان میں وادی بیکا صہیونی جنگجوؤں کی جانب سے بمباری کے دیگر علاقوں میں سے ایک ہے۔

اس حوالے سے صہیونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی نواحی علاقوں پر آج کے حملوں میں بڑی تعداد میں عمارتیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.