گینگسٹر لارنس بشنوئی کے والدین اسکی جیل میں سہولیات کی کتنی رقم دیتے ہیں؟

0 3

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا اصل نام بلکرن برار ہے جو اس وقت گجرات سبرمتی سینٹرل جیل میں قید ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے اس کی دیکھ بھال کیلئے جیل میں خرچ کی جانے والی رقم کا انکشاف کیا ہے۔

رمیش بشنوئی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لارنس بشنوئی کے اہل خانہ جیل میں بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپےخرچ کرتے ہیں، لارنس کے گھر والوں نےکبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا 31 سالہ پنجاب یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ بیٹا مجرم بن جائے گا۔

رمیش نے بتایا کہ ہم جدی پشتی امیر رہے ہیں، لارنس کے والد ہریانہ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور ہمارے گاؤں میں 110 ایکڑ زمین کے مالک تھے، لارنس ہمیشہ مہنگے کپڑے اور جوتے پہنتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کے گھر والے جیل میں بھی اس پر سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتے ہیں۔

لارنس بشنوئی کی بالی وڈ اسٹار اور بھارتی شخصیات سے دشمنیاں
چھوٹے قد اور دبلی پتلی جسامت والے 31 سالہ لارنس بشنوئی پر الزام ہے کہ وہ 2015 سے جیل میں ایک بین الاقوامی جرائم کا گروہ چلا رہا ہے ،اسے جیل میں مختلف سنگین نوعیت کے الزامات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب 2018 میں جودھ پور کی عدالت سے کالے ہرن کے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا اور پھر ضمانت کے بعد بشنوئی برادری دبنگ اسٹار کی دشمن بنی ہوئی ہے۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ نے سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ نے ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو بھی ممبئی میں قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.