سردیوں کا آغاز ہوتے ہی لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ بڑھنے لگی

0 17

پنجاب کا دارالحکومت لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور میں آج پیر کے روز ائیرکوالٹی کی شرح زیادہ سے زیادہ 402 ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی اے کیوآئی 224 بتایا گیا ہے۔

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی شرح بڑھنے لگی ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو اکثر مقامات پر آنکھوں میں جلن ،انفیکشن کا احساس اورسانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں مجموعی ائیرکوالٹی انڈکس 224 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یوایس قونصلیٹ کے قریب اے کیوآئی 273 ، قذافی اسٹیڈیم کے ایریا میں 225 ، ایف سی کالج کے قریب اے کیوآئی 255 ریکارڈکیا گیا۔

اسی طرح غازی روڈ لاہور کے علاقہ میں سب سے زیادہ اے کیوآئی 402 ریکارڈ کیا ہے۔سموگ میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے مصنوعی بارش برسائے جانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاہم یہ بارش کب برسائی جائیگی اس کا ابھی کوئی شیڈول طے نہیں کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.