پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،7 دہشت گردوں گرفتار

ملتان4، گوجرانوالہ2 اور ڈی جی خان سے ايک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا

0 46

لاہور(شوریٰ نیوز)پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،7 دہشت گردوں گرفتار، ملتان4، گوجرانوالہ2 اور ڈی جی خان سے ايک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابقمحکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈٰی) لاہور نے پنجاب کے مخلتف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے،گرفتار دہشتگردوں میں سے ملتان4، گوجرانوالہ2 اور ڈی جی خان سے ايک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کیخلاف6 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.