چینی صدر کا اپنی فوج کو جنگ کیلیے تیار رہنے کا حکم

0 4

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو ہر وقت جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے تائیوان کا خودمختار جذیرے ہماری سر زمین کا اٹوٹ انگ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز چینی فوج کے میزائل فورس کے بریگیڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے جنگ کے لیے تیاریوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر شی جن نے کہا کہ چین تائیوان کے خود مختار جزیرے کو اپنی سر زمین کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے اور اس کی بحالی کے اپنے ارادے کی تجدید کرتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس کے لیے طاقت کے استعمال کے لیے بھی تیار ہیں۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق شی جن نے کہا کہ فوج کو تربیت اور جنگی تیاریوں کو جامع طور پر مضبوط کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ فوجیوں کے پاس ٹھوس جنگی صلاحیتیں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کو اپنی اسٹریٹجک ڈیٹرنس اور جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہیے اور ملک کی تزویراتی سلامتی اور بنیادی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز ہی بیجنگ نے تائیوان کو گھیرے میں لے کر جنگی طیاروں، ڈرونز، جنگی جہازوں اور ساحلی محافظ کشتیوں کو تعینات کیا ہے اور یہ دو سال میں چین کی چوتھی بڑی مشقیں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.