صیہونی فوجیوں کے بیت لاہیا پر وحشیانہ حملے نے ہٹلر اور نازیوں کی یاد تازہ کردی، حماس

0 4

حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر ہفتے کی رات صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں نے دکھا دیا کہ صیہونی نئے دور کے ہٹلر اور نازی ہیں۔

حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پوری دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو غزہ کے شمالی حصے میں واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.