آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت تیز، بلاول کی فضل الرحمان سے ملاقات

0 3

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے جب کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا سے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔

بلاول بھٹو کی مولانا کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کےسربراہ اختر مینگل سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس کا وقت دو بار تبدیل کیا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.