اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع

0 4

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں ملاقاتوں پرپابندی میں 2 روزکی توسیع کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی، ملاقاتوں پر پابندی کافیصلہ سیکیورٹی خدشات کےباعث کیا گیا، پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات متوقع تھی۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل حکام نے سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کیلئے اجازت نہیں دی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہروفد کے ہمراہ ساڑھے بارہ بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کریںگے۔ شیخ وقاص کے مطابق جیل حکام سلمان اکرم راجہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دےرہے، بیرسٹرگوہر،علی ظفر، اسدقیصرملاقات کیلئے کلیئرہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.