ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے عوامی مقبولیت میں برتری کے دعوے

0 4

امریکی صدارتی انتخابات کی سرگرمیاں پورے زورو شور سے جاری ہیں، ایسے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کی جانب سے عوامی مقبولیت میں برتری کے دعوے سامنے آرہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام میرے ساتھ ہیں ہم انتخابات باآسانی جیت جائینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلسل جلسوں کے باوجود تھکا نہیں ہوں بلکہ مزید پرجوش ہوں، کاملاہیرس ذہین نہیں امریکا کی کسی طور نمائندگی نہیں کرسکتیں۔

کاملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ تھک چکاہے اسی لیے مباحثے میں حصہ لینے سے انکار کیا، امریکی عوام ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ سے واقف ہیں۔

گزشتہ روز کاملا ہیرس کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ٹرمپ خدمت کرنے کے قابل نہیں ہے، وہ ایک غیر مستحکم اور خطرناک ہے اور لوگ ایسے شخص سے تھک چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک رہنما ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنا پورا وقت توہین کرنے اور ذاتی شکایتوں میں الجھنے میں گزارتا ہے، امریکی لوگ اس سے تھک چکے ہیں۔

نائب صدر نے ٹرمپ پر شہریوں کے خلاف فوج کا استعمال کرنے اور پُرامن مظاہرہ میں شامل لوگوں کو نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے (ٹرمپ) ایسا کئی مرتبہ دہرایا ہے۔

جمہوریت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ کے صدر کو تنقید برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، یہ ایک جمہوری ملک ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.