’ایران اور اسرائیل میں سمجھوتہ‘ روسی صدر کا بڑا بیان

0 3

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس دشمنوں اسرائیل اور ایران کے درمیان سمجھوتہ کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے اور یہ سمجھوتہ مشکل لیکن ممکن ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں ہمارے کافی پُراعتماد تعلقات ہیں ہم چاہیں گے کہ لامتناہی چیزوں کو روکیں اور اس وقت ایسا حل ڈھونڈیں جس سے دونوں فریق مطمئن ہوں۔

پیوٹن نے کہا کہ اس سوال کا جواب ہمیشہ سمجھوتوں کی تلاش میں مضمر ہے کہ کیا وہ اس صورت حال میں ممکن ہیں یا نہیں؟ مجھے ایسا لگتا ہے چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو لیکن میری رائے میں یہ ممکن ہے۔

پوتن نے کہا کہ اگر دونوں فریق چاہتے ہیں تو روس اس میں شامل ہونے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا اگر یہ مطالبہ ہے تو ہم ان سمجھوتوں کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.