ملتان: آتشبازی کے سامان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

0 4

ملتان میں آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکے سے3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، دھماکے کی شدت سے تین منزلہ مکان بھی زمین بوس ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملتان میں دہلی گیٹ کے علاقے آغا پورہ میں ایک شخص آتشبازی کا سامان بنا رہا تھا کہ اسی دوران آگ لگنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ جس سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مکان گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ملتان میں آتشبازی کا سامان غیرقانونی طور پر بنایا جاتا ہے چند سال قبل بھی اندرون شہر دھماکا ہوا تھا جس میں جانی نقصان بھی ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.