فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، سنوار کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا تعزیتی پیغام

0 3

حزب اللہ لبنان نے یحیی سنوار کی شہادت پر پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ یحیی سنوار نے امریکی-صیہونی منصوبے کے مقابلے ميں ڈٹے رہے اور اپنا خون فدا کردیا۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی سنوار کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے، ملت فلسطین، تحریک حماس، عرب قوم اور امت اسلامیہ نیز سبھی مجاہدین، حریت پسندوں اور شہید کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے پیغام میں کہا کہ تکمیل اور کامیابی کے حصول پر یقین کے ساتھ ملت فلسطین کے شانہ بشانہ استقامت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید کمانڈر یحیی سنوار صیہونی حکومت اور امریکا کے منصوبے کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور اس راہ میں انہوں نے اپنا خون فدا کردیا اور شہادت نیز کرامت و کمال انسانی کے اعلی درجے پر فائز ہوگئے ۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے پیغام میں وعدہ الہی کی تکمیل اور کامیابی کے حصول پر یقین کے ساتھ ملت فلسطین کے شانہ بہ شانہ استقامت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.