یہ کامیابی مشکل وقت کے بعد ملی، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے: کپتان شان مسعود

0 3

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں 20 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ ہم نے ملتان میں زیادہ ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے ہیں، بنگلادیش کے خلاف سیمرز کو کھلایا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مشکل وقت اورکافی عرصے بعد ملی ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے یہ جیت ضروری تھی،ہمیں ہر جگہ 20 وکٹیں لینی ہیں ، ہمیں لیڈ ملنا بہت اچھا رہا، اس لیڈ نے ہماری مدد کی، ہم ہر جگہ اسپن وکٹیں نہیں بنا سکتے ، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ابھی پنڈی کی پچ نہیں دیکھی، میں تو وہاں بھی اسپن پچ دیکھنا چاہوں گا ، پنڈی کی کنڈیشنز دیکھ کر بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔

گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی جب نئی آئی تو ہم سب کا صرف یہ تھا کہ کیسے 20 وکٹیں لینا ہیں، نعمان علی اور ساجد خان کو کریڈٹ جاتا ہے ، جیت کے لیے ہمیں خطرے بھی مول لینا ہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.