ترکیہ میں خوفناک بس حادثہ، متعدد ہلاک

0 3

ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اکسارے انقرہ موٹر وے پر حادثے کی وجہ کیا بنی۔

گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق تمل ناڈو میں خوفناک حادثہ پیش آیا جب بہار کی طرف جارہی باگمتی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ 12578 باگمتی ایکسپریس کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.