مومنین کے درمیان اتحاد قائم کرنا علماء کی اہم ذمہ داری ہے،شیخ ناصری

0 4

وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ مومنین کے درمیان اتحاد قائم کرنا علمائے کرام کی ایک اہم ذمہ داری ہے اور واجب شرعی ہے۔ اتحاد کی بنیاد پر مومنین آپس میں محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہ سکتے ہیں، جو کہ اسلامی تعلیمات کا حصہ بھی ہے۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےعلمائے کرام کو چاہیے کہ وہ مومنین کو اختلافات سے بچنے اور باہمی احترام و تعاون کی تعلیم دیں۔ اس کے علاوہ، انھیں مختلف مکاتب فکر کے درمیان سمجھوتے اور مذاکرات کی کوششیں بھی کرنا چاہئیں تاکہ اسلام کے حقیقی مقصد کو فروغ دیا جا سکے۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا ہے کہ علما متحد ہو جائیں تو مومنین خود بخود متحد ہو جائیں گے۔اگر علمائے کرام آپس میں متحد ہوں تو اس کا براہ راست اثر مومنین پر پڑتا ہے۔ جب علمائے کرام ایک آواز میں بات کرتے ہیں اور مشترکہ مسائل پر یکجا ہو جاتے ہیں، تو عوام بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں۔

اتحاد کی یہ مثال نہ صرف مومنین کے درمیان محبت و بھائی چارے کو فروغ دیتی ہے بلکہ یہ دین کی حقیقی تعلیمات کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ علمائے کرام آپس میں تعاون کریں۔ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ مومنین جس کڑے اور مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اس مشکل ترین مرحلہ سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آپس کے اختلافات کو بالائے پشت ڈال کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.