وزیرستان کے مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

0 16

نوبی وزیرستان کے رہائشی رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت کے چن مے شرما نے ایک منٹ میں 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو اسٹرائکس کیے تھے جبکہ پاکستان کے ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے بھارتی ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ارشد محسود نے کہا کہ ان کے والد فوت ہو چکےہیں، میرا اپر جنوبی وزیرستان سے تعلق ہے اور اس وقت ڈی آئی خان میں رکشا چلانے کے بعد روز فائٹ کلب جاتا ہوں۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے مزید 2 گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیے،واضح رہے کہ ارشد محسود صدارتی ایوارڈ یافتہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے پر دلی خوشی ہوئی ہے،عرفان محسود کے 20 سے زائد شاگرد گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.