انٹرنیٹ پر بینک اکاؤنٹ کی معلومات گنوانے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی سطح سے کم، گیلپ پاکستان

0 8

انٹرنیٹ پر بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات گنوانے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی سطح سے کم ہے۔

یہ بات عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں سامنے آئی ہے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق عالمی سطح پر 12 فیصدجبکہ پاکستان میں 2 فیصد نے اپنے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات ہیک ہونے اور اُ ن کےغلط استعمال کا شکوہ کیا۔

البتہ 98فیصد نے ہیکرز سے محفوظ ہونے کا کہا۔

سروے میں 3 فیصد پاکستانیوں نے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے کی بھی شکایت کی جبکہ عالمی سطح پر 13 فیصد نے ای میل اکاؤنٹ ہیک ہونے کا بتایا اور اس پر پریشانی کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.