لبنان: بیروت کے علاقہ ضاحیہ پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت جاری

0 9

اسرائیل کی جنگی کابینہ کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے پر اتفاق کئے جانے کے چند گھنٹے بعد، اسرائیلی حکومت نے بیروت کے نواحی علاقوں کو سات بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، خبری ذرائع نے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔ خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے کو سات بار اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

کچھ گھنٹہ قبل معاریو اخبار نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے وزراء نے کچھ دیر قبل ایک اجلاس میں لبنان کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے پر باضابطہ طور پر اتفاق کیا ہے۔صیہونی حکومت کے عبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج لبنان کے خلاف زمینی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.