حکومت پنجاب کا پارلیمانی سیکرٹریز اور وزرا کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

0 5

حکومت پنجاب کا پارلیمانی سیکرٹریز اور وزرا کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے 22 کروڑروپےمالیت کی 29 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔  ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ مالیت کی 15 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔  ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی 2گاڑیاں پروٹوکول کیلئے خریدنےکافیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.