راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج

0 12

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 250سے زیادہ رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 6 مقدمات درج کرلیے، 3مقدمات میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کوبھی نامزدکیاگیاہے۔

ہفتہ کو راولپنڈی میں احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر حملہ کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف تھانہ وارث خان، تھانہ نیوٹاؤن، تھانہ آر اے بازار، تھانہ سول لائنز میں ایک ایک جبکہ تھانہ سٹی میں 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے۔

تھانہ سٹی ایس ایچ او ملک خالد یار نے بتایا بانی پی ٹی آئی عمران احمد خان نیازی نے اڈیالہ جیل سے اپنے لیڈران و کارکنان کو لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کا اعلان کر رکھا تھا حالانکہ حکومت پنجاب نے دفعہ 144کا نفاذ کر رکھا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ساڑھے 6 بجے شام مری روڈ لیاقت باغ کے قریب اڑھائی تین سو مظاہرین ڈنڈے سوٹے پتھر اٹھائے آئے، 73 مردوں اور 11خواتین مظاہرین کو قابو کرلیاگیا، تھانہ وارث خان میں ایس ایچ او تہذیب الحسن شاہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.