سید حسن نصراللہ کی شہادت اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے،شیخ ناصری

0 40

سید حسن نصراللہ کی شہادت اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے ،ان خیالات کا اظہار وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا، علامہ شيخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ کی شہادت یقینی طور پر اس صدی کا سب سے بڑا سانحہ ہے،دنیا بھر میں اُن سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کی تعداد لاکھوں نہیں کروڑوں میں ہے ، اُن کے تمام محبین کو اُن کی قیادت پر فخر ہے۔ بے شک وہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں سے اس صدی کی مضبوط ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ ایک عالم جوکہ میدان کارزار میں مجاہدین کی قیادت بھی کر رہا ہو کی شہادت یقیناً ملت کا ایک بہت بڑا نقصان ہوتا ہے جبکہ سید حسن نصراللہ شہید نے تو راہِ حق پر نہ صرف خود کو بلکہ اپنا خاندان تک قربان کر دیا۔ آج دنیا سید شہید کے سائے سے محروم کر دی گئی لیکن یہ مزاحمت ختم نہیں ہو سکتی بلکہ سید شہید کا لہو صہیونی حکومت کیلئے درس عبرت بن کر تاریخ کےچہرے پر نمایاں نظر آئے گا۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ سید حسن نصراللہ جیسی شخصیات کا قتل تمام تر معاشرے کو متاثر کرتا ہے ایک نئی تحریک اور نیا ولولہ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے آج دنیابھر کی مزاحمتی تحریکیں اُن کے خطبات سے مستفید ہو کراپنے حوصلوں کو مزید بلند کرتے ہوئے مشعلِ راہ حق کو بلند رکھیں گی ۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ شہیدراہِ خدا،شہید تحریک القدس سید حسن نصراللہ کی شہادت پر پورے عالم اسلام بالخصوص امام العصرامام مہدی علیہ السلام کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں اور اُن کی مزاحتمی تحریک کی کامیابی و کامرانی کیلئے ہمیشہ دُعا گو رہیں گے جس کیلئے اُنہوں جام شہادت نوش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.