چیمپئینز کپ، لائنز کی ٹیم کو بارش نے ٹورنامنٹ سے باہر کروادیا

0 6

چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز اور لائنز کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث ایلیمنیٹر منسوخ کردیا گیا۔

فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں جمعہ کو ٹورنامنٹ کا ایلیمنیٹر 2 میں ماخورز اور لائنز کا میچ شیڈول تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہوا۔

میچ منسوخی کے بعد لیگ میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے سبب مارخورز کی ٹیم چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

اس سے قبل پینتھرز کی ٹیم بھی چیمپئنز کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

شاہینز کی لائنز نے ایونٹ کے راؤنڈ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا تاہم بہتر رن ریٹ اور ایک میچ میں کامیابی نے انہیں ٹاپ 4 میں پہنچادیا تھا۔

بعدازاں پہلے ایلیمنیٹر میں لائنز نے اسٹالینز کو سنسنی خیر مقابلے میں شکست دیکر ٹائٹل کے حصول پر نظریں جمائیں تھیں تاہم بارش نے خواب پورا نہ ہونے دیا۔

واضح رہے کہ پینتھرز اور مارخورز کی ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل اتوار کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.