نیپرا اجلاس کے دوران کھپت میں کمی کا انکشاف، بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

0 9

نیپرا کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ اگست کے دوران ملک میں بجلی کی کھپت 25 فیصد کم ہوگئی ہے، کھپت کم ہونے سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔

اجلاس کے دوران اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کیے گئے اضافی 57 پیسے فی یونٹ صارفین کو واپس کرنے کے کیس پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا حکام کے مطابق اجلاس میں بجلی کی کھپت میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ ملک میں 13 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز درآمد ہوچکے ہیں، عوام نیشنل گرڈ چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی کھپت میں یہ کمی بجلی کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ بنتی جا رہی ہے۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کی کھپت کم ہونے سے آمدنی میں ہونے والی کمی پوری کرنے کیلئے بوجھ صارف پر ڈالا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.