چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر

0 8

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلئے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے حالیہ ملاقات میں شیڈول جلد سائن کرنے کا کہا ہے، لاجسٹک معاملات کی کنفرمیشن کیلئے پی سی بی شیڈول جلد از جلد فائنل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مجوزہ شیڈول کے مطابق عبوری بکنگ کرا رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اکتوبر کے آخر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا حتمی اعلان کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے ماہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.