یقین نہیں ہے کہ "جہاد ازعور” لبنان صدر بن پائیں گے،میشل عون
میشل حزب اللہ سے گفتگو کریں اور سید حسن نصراللہ سے قطع تعلق مت کریں،بشار الاسد کی نصیحت
بیروت(شوریٰ نیوز)یقین نہیں ہے کہ "جہاد ازعور” لبنان صدر بن پائیں گے،میشل عون کی شام کے صدر سےگفتگومیشل حزب اللہ سے گفتگو کریں اور سید حسن نصراللہ سے قطع تعلق مت کریں،جواب میں بشار الاسد کی میشل عون کو نصیحت،لبنان کے الاخبار کی رپورٹ کے مطابق شام کا دورہ کرنے والے سابق لبنانی صدر میشل عون نے شام کے صدر کو لبنان کی سیاسی صورتحال، حزب اللہ سے اپنے اختلافات، موجودہ دو طرفہ روابط اور لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بیری کے متنازعہ بیان کے حوالے سے وضاحت دی۔ میشل عون نے تاکید کرتے ہوئےکہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ "جہاد ازعور” لبنان صدر بن پائیں گے۔شام کے صدر نے سابق لبنانی صدر کو شام کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شام، لبنان کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا اور لبنانی جماعتوں کی باہمی گفتگو سے معاملات سلجھائے جائیں تاکہ لبنان میں جنگ کی بجائے صلح کا قیام ہو پائے۔ بشار اسد نے مزید کہا کہ "سلیمان فرنجیہ ” شام کا دوست ہے اور اس کا قابل اعتماد ہے۔ انہوں نے میشل عون کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ سے گفتگو کریں اور سید حسن نصراللہ سے قطع تعلق مت کریں۔