چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان سے منتقلی کا امکان

آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے،رپورٹ

0 43

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)چیمپئنز ٹرافی 2025، پاکستان سے منتقل کا امکان،آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں،بھارتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2025 کا ٹورنامنٹ پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ سال 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ کے بجائے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کو ہوسٹ کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو وینیو تبدیلی پر بھاری معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.