سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائیگا

منصوبہ 2030 تک مکمل ،ریاض سے جدہ کا سفر 46 منٹ میں طے ہو پائے گا

0 101

جدہ (شوریٰ نیوز) سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائیگا،منصوبہ 2030 تک مکمل ،ریاض سے جدہ کا سفر 46 منٹ میں طے ہو پائے گا ،سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہوجائے گا جس سے ریاض سے جدہ کا سفر 46 منٹ میں طے ہو پائے گا ۔امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2030 میں سعودی عرب ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی کیپسول نما ٹرین کے ذریعے تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔ ہائپر لوپ کی وجہ سے ریاض سے جدہ کا سفر صرف 46 منٹوں میں طے ہوسکے گا جبکہ مکہ مکرمہ سے جدہ صرف پانچ منٹ کی مسافت پر رہ جائے گا۔استحکام پاکستان پارٹی ٹوئٹر پر ” ٹاپ ٹرینڈ” کی فہرست میں آ گئی کیپسول نما ٹرین میں مسافر 1 ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گے۔ یہ ٹیکنالوجی امریکی کمپنی نے متعارف کرائی ہے، کمپنی نے مسافروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر کا بھی یقین دلایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.