گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز میں نئے فیچرز کا اعلان
نیا فیچر ریڈنگ پریکٹس گوگل پلے بکس اور آڈیو بکس ایپ کیلئےتجربہ قرار
کیلیفورنیا(شوریٰ نیوز) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز میں نئے فیچرز کا اعلان ،نیا فیچر ریڈنگ پریکٹس گوگل پلے بکس اور آڈیو بکس ایپ کیلئےتجربہ قرار،گوگل اینڈرائیڈ پر مسلسل تبدیلیوں میں مصروف ہے، اور اس نے اس ہفتے موبائل پلیٹ فارم کے لیے کچھ نئی خصوصیات کا اعلان کیا۔گوگل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا کہ ہم اینڈرائیڈ میں چند نئی خصوصیات کو شامل کر رہے ہیں۔ واٹس ایپ نے "واٹس ایپ چینلز” کا نیا فیچر متعارف کرا دیاریڈنگ پریکٹس گوگل پلے بکس اور آیڈیو بکس ایپ کے لیے ایک نیا تجربہ ہے جو کہ نئے قارئین کو اپنے اینڈرائیڈ فونز اور ٹیبلیٹس کا استعمال کرتے ہوئے الفاظ اور فہم کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ جس میں ہزاروں ہم آہنگ بچوں کی ای بکس سمیت دیگر بلا معاوضہ آپشنز دستیاب ہیں۔گوگل کی سمارٹ واچ ویئر او ایس کے لیے گوگل کی جانب سے سپوٹیفائی ایپ کا اضافہ کی گیا ہے جس کی مدد سے سمارٹ واچ صارف اب اپنی کلائی سے میوزک کو سن اور کنٹرول کر سکے گا۔ جبکہ سمارٹ واچ ویئر او ایس کے لیے گوگل نوٹس کے فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اب صارف فوری طور پر انی سمارٹ واچ پر اہم نوٹس لکھ سکے اور کسی کام یا نوٹ تک تیزی سے رسائی حاصل کر سکیں۔