مومنین میں اتحاد کا قیام علماء کیلئے بڑا چیلنج ہے،شیخ ناصری

0 23

وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد قائم کرنا اور مومنین کو متحد کرنا پاکستانی علماء کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ آئمہ طاہرین علیھم السلام کے ادوار میں آئمہ نے شیعہ کو آپس میں متحد رکھا شیعہ کے درمیان مسائل کا خاتمہ کیا۔

ہمارے آئمہ اطہار علیھم السلام کی زندگیوں میں شیعہ ایک دوسرے کیساتھ محبت کرتے تھے علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ الکافی میں روایت موجود ہےکہ امام جعفرصادقؑ نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’إتقوا الله وكونوا إخوة بررة، متحابين في الله، متواصلين، متراحمين، تزاوروا ،تلاقوا، وتذاكروا أمرنا وأحيوه‘‘ خدا سے ڈرو اور نیکی کرنیوالے بھائی بنو، خدا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرو، ایک دوسرے سے بات چیت کرو، ہمدردی کرو، ملاقات کرو، ہمارے معاملات پر تبادلہ خیال کرو اور ان کو زندہ کرو۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو مومنین کے مشترکہ مسائل اور چیلنجز پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ جب لوگ مل کر کسی مسئلے کا حل تلاش کرتے ہیں، تو ان میں اتحاد کی روح پیدا ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.