اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرہا ہے، اس خط کے بارے میں نیثنل سیکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر دن سیکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے لہذا جو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سیکیورٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ ہی یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا رہا ہے، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔