واٹس ایپ کا چیٹ فلٹر فیچر پر کام جاری

0 21

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مخصوص چیٹس کو اپنی بنائی گئی فہرست میں شامل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین کی بنائی گئی ان فہرستوں کا لیبل ایپ میں ’آل‘، ’ان ریڈ‘ اور ’گروپس‘ کے لیبل کے ساتھ ہوگا۔فلٹر کا وہی نام ہوگا جو لسٹ کا ہوگا اور جب اس کو کلک کیا جائے گا تو اس لسٹ میں شامل انفرادی اور گروپ چیٹس سامنے آجائیں گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ایپ کے ورژن 2.24.18.16 میں پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، یہ ابھی تکمیل کے مراحل میں اور بِیٹا پلیٹ فارم پر بھی تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.