خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ ہوگا، ترقی نہیں دی جائیگی

0 34

وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کی سطح پر نئی حکمت عملی نافذ کردی۔

نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق خراب کارکردگی والے سرکاری افسروں کا محاسبہ کیا جائے گا اور صرف بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ترقی ملے گی جس کیلئے وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے لیے سلیکشن بورڈ کی سطح پر نئی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 اگست کے اجلاس میں کم کیسز میں اہلیت اور معیار پر پورا اترنے والے 18 گریڈ کے افسروں کو ترقی دی گئی، زیادہ تر کیسز کو مؤخر کردیا گیا جب کہ عارضی ترقی کے علاوہ افسروں کو سپر سیڈ بھی کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.