برطانیہ: 96 سالہ خاتون کا گاڑی کی ٹکر سے 76 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کا اعتراف، معمر ترین مجرم قرار

0 55

برطانیہ میں 96 سالہ خاتون نے گزشتہ برس گاڑی کی ٹکر سے 76 سالہ کو ہلاک اور 80 سالہ خاتون کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اعتراف جرم کے بعد 96 سالہ جون ملز کو خطرناک ڈرائیونگ سے کسی شخص کی جان لینے کے جرم کا معمر ترین مجرم کہا جارہا ہے۔

جون ملز صرف چند قدم ہی چل سکتی ہیں، وہ عدالت میں وہیل چیئر پر پیش ہوئیں اور اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 2 اگست کو جون ملز کی گاڑی کی ٹکر سے 76 سالہ برینڈا جوئس ہلاک جبکہ ایک 80 سالہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

جون ملز کے وکیل نے کہا کہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد جون ملز فوری طور پر ردعمل نہ دے سکیں جس کی وجہ سے گاڑی راہگیروں سے ٹکرا گئی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت میں جون ملز کو سزا سنائی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.