اربعین کی برکت سے عراقی سرزمین ظہور امامؑ کیلئے ہموار ہے،آیت اللہ یعقوبی

0 57

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اربعین ایک عظیم نعمت ہے عالم اسلام دن بدن امام زمانہ کے ظہور کیلئے تیار نظر آتا ہے جبکہ چہلم سید الشہداء علیہ السلام کی برکت سے عراق کی سرزمین امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت کے قیام کیلئے بہترین طریقے سے ہموار ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے مزید کہا ہے کہ جب سے صدام کی حکومت ختم ہوئی اور اربعین حسینیؑ کو بھرپور طریقہ سے منانا شروع کیا گیااُس دن سے میڈیا میں اربعین حسینیؑ کے خلاف بہت زیادہ پروپیگنڈا کا آغاز کر دیا گیا۔میڈیا میں چھوٹی چھوٹی تقریبات اور معمولی میلوں کو بھرپور کوریج دی جاتی جبکہ ایسا عظیم اجتماع جو حج بیت اللہ سے بھی بڑا اجتماع ہے کویکسر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کو چاہیے کہ اربعین حسینی کو بھرپور کوریج دیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نیوز چینلز کو چاہیے کہ وہ چہلم امام حسین علیہ السلام کی لائیو کوریج کا بندوبست کریں اور دنیا کے سب سے بڑے اجتماع کو براہ راست ناظرین تک پہنچائیں۔

یورپ، امریکہ ، روس ، چائنہ سمیت دنیا بھر کے تمام ممالک کے افراد اس اجتماع میں شریک ہوتے ہیں ایسی صورت میں تو میڈیا کو خودبخود کوریج کرنی چاہیے مگر ایسا نہیں ہورہا اس لیے میڈیا اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اقدامات اُٹھائے اور کوریج کا بندوبست کرے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام سمیت اعمال اربعین کی بجاآوری بھی تعلیمات محمد و آلِ محمد کا نتیجہ ہیں اس لیے تمام مومنین اعمال اربعین کی بجاآوری کو بہر صورت یقینی بنائیں تاکہ مظلوم کربلا، سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو زندہ رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.