ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے جس میں مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پرٹیز ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 40 رنز سے شکست دی تھی۔
پروٹیز ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈ پہنچ چکی ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لاراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔