صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اٹک سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت

0 43

ایوان صدر اور وزیراعظم آفسکے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ صدر مملکت نے جا ںبحق بچوں کے ایصال ثواب اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت ،زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں پر اس طرح کا حملہ انتہائی ظالمانہ اور سفاکانہ عمل ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.