بونا راست پاکستانیوں کو عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دے گا، وزیراعظم

0 45

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بونا راست کے نفاذ کی تقریب سے خطاب میں کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کے نظام ‘بونا راست کو کنکٹیوٹی کو اہم منصوبہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بونا راست پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان بڑا قدم ہے، بونا راست کنکٹیوٹی ایک اہم منصوبہ ہے جو پاکستانی شہریوں کو عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، اس منصوبے سے بیرون ملک پاکستانی مستفید ہوں گے اور منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملےگی۔

ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جا رہاہے، منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا، بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے تمام پاکستانی رقوم کی منتقلی شفاف اور مؤثر انداز میں محفوظ اور با آسانی کر سکیں گے اور منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیر روایتی چینلزکا خاتمہ ہوگا، ایف بی آر بڑی اصلاحات سے گزر رہا ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کےلیے میلنڈا فاؤنڈیشن اور میکنزی تعاون کررہےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.